Live Updates

نواز شریف کی 22 سال بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر آمد

نواز شریف اور شہبازشریف نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 اکتوبر 2018 14:12

نواز شریف  کی 22 سال بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر آمد
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-30اکتوبر 2018ء) : آج ناہلی کے بعد پہلی بار سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد ہوئی ہے۔پارلیمنٹ آمد پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر دونوں بھائی ایک دوسرے سے گلے ملے۔جس کے بعد نواز شریف اپوزیشن لیڈر کے چیمبر سے ملحقہ کمرے میں چلے گئے،یہاں یہ بات دلچسپ ہے کہ نواز شریف کی 22سال بعد اپوزیشن چیمبر میں آمد ہوئی ہے۔

جہاں نوازشریف اور شہباز شریف کےدرمیان ملاقات جاری ہے۔اس موقع پر حمزہ شہباز،ایاز صادق،خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب سمیت ن لیگ کے اہم رہنما موجود تھے۔پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں اے پی سی میں شرکت کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں نواز شریف نے آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مسلم لیگ ن کا ایک وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

اے پی سے میں شہباز شریف اور نواز شریف شرکت نہیں کریں۔مسلم لیگ ن کا وفد راجہ ظفر الحق کی قیادت میں اے پی سی میں شرکت کرے گا۔جب کہ دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی بلائی ہے، پیپلزپارٹی اے پی سی میں ضرور شرکت کرے گی۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے درمیان گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کی لابی میں ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف متحد ہوکرچلنے پر اتفاق کیا۔ آصف زرداری اور شہبازشریف نے پارلیمنٹ ملکر چلنے پر اتفاق کرلیا، دونوں رہنماؤں نے ایوان میں ایک ساتھ داخل ہوکرحکومت کو سخت پیغام دے دیا۔

دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماء ایک ساتھ ایوان میں داخل ہوئے۔ ایوان میں داخل ہونے کیلئے دونوں رہنماء پہلے آپ پہلے آپ کرتے رہے۔ تاہم پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پارلیمنٹ کے اجلاس میں کچھ دیر کیلئے شریک رہے اور بعد میں روانہ ہوگئے۔ آصف زرداری نے میڈیا کوایک سوال پربتایا کہ شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے، شہبازشریف سے ملاقات میں فی لحال اے پی سی پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

دریں اثناں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات خوشگوار رہی۔ ملاقات میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔آصف زرداری سے ملاقات میں اے پی سی کے معاملے پربھی بات ہوئی ہے۔ تاہم آصف زرداری سے میں نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت سے متعلق مشورہ کرکے بتاؤں گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات