ْآئندہ تین روز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

منگل 30 اکتوبر 2018 19:37

ْآئندہ تین روز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2018ء) آئندہ تین روز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ سے جمعہ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران مالاکنڈ ڈویژن (سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری اور گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برف باری کا امکان ہے۔ بدھ کو مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شمالی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 04 اور زیارت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔