Live Updates

وزیر خزانہ اسد عمرنے مولانا فضل الرحمان کو گمراہ قرار دے دیا

وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کو گمراہ قرار دئیے جانے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 30 اکتوبر 2018 22:58

وزیر خزانہ اسد عمرنے مولانا فضل الرحمان کو گمراہ قرار دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30 اکتوبر 2018ء) :وزیر خزانہ اسد عمر نے سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو گمراہ قرار دے دیا جس پر اپوزیشن نے شدیداحتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مولانا فضل الرحمان نے وزیر خزانہ اسد عمرکے والد پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے جس پر آج ایوان میں بحث ہوئی۔وزیر خزانہ اسد عمر نے مولانا فضل الرحمان کو گمراہ قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو کسی نے کوئی غلط خبر دی اور میرے والد صاحب کے بارے میں گمراہ کیا ہے، میرے والد نے جھنگ پر قبضہ کیا آج بھی تاریخ گواہ ہے، میرے والد 1971 میں جنرل آفیسر کمانڈنگ تھے اور چھمب جوڑیاں میں تعینات تھے، انہوں نے چھمب جوڑیاں پر قبضہ کیا جو آج بھی پاکستان کے پاس ہے، فوج کے سرینڈر سے میرے والد کا کوئی تعلق نہیں تھا، جنرل نیازی کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، وہ میانوالی سے ضرور تھے لیکن عمران خان کا ان سے کوئی رشتہ نہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وزیر خزانہ یہ کہہ کر ایوان سے چلے گئے تاہم جمیعت علمائے اسلام (ف) نے اس بیان پر شدید احتجاج کیا۔مولانا عبدالواسع نے اس بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مولانا فضل الرحمان کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی،انکا کہنا تھا کہ گمراہ ان لوگوں کو کہتے ہیں جو دین سے بھٹک جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات