Live Updates

چیف جسٹس نے فواد چوہدری کے خلاف نوٹس واپس لے لیا

فواد چوہدری نے کہا کہ نہ کبھی توہین عدالت کی اور نہ کبھی سوچا ہے۔اس وقت بیوروکریسی سے متعلق مسائل پیش آ رہے ہیں۔بیوروکریسی نے حکومت نہیں کرنی آپ نے کرنی ہے۔چیف جسٹس کے ریمارکس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 31 اکتوبر 2018 12:23

چیف جسٹس نے فواد چوہدری کے خلاف نوٹس واپس لے لیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اکتوبر 2018ء) سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آبادکے تبادلے کی از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے فواد چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح کے طنزیہ بیان دے رہے ہیں۔

؟چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے بیان کی ویڈیو عدالت میں چلوا دیتے ہیں۔میرے ساتھ آپ آئین کا آرٹیکل 4 پڑھیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نہ کبھی توہین عدالت کی اور نہ کبھی سوچا ہے۔اس وقت بیوروکریسی سے متعلق مسائل پیش آ رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بیوروکریسی نے حکومت نہیں کرنی آپ نے کرنی ہے۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزراء کہتے ہیں کہ عدات کیسے آئی جی کے تبادلے کو روک سکتی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا میرے جرأت نہیں کہ عدلیہ کے خلاف بات کروں۔حکومت کو تبادلے کا اختیار ہے۔چیف جسٹس نے کہا فون نہ سسننے پر 12 ,12 سال کے بچوں کو اندر کر دیا،فواد چوہدری نے کہا کہ وہ کوئی عام شخص نہیں وفاقی وزیر ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔سیکرٹری داخلہ واپس چلے جائیں۔چیف جسٹس نے فواد چوہدری کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔

عدالت نے فواد چوہدری کی وضاحت قبول کر لی۔جب کہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا بیان سپریم کورٹ سے متعلق نہیں بیوروکریسی سے متعلق تھا۔وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کے حکم پر عمل در آمد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ہر فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔حکومت آئینج کے متعلق چلے گی۔حکومت مستحم ہے اور لوگوں کو عمران خان پر اعتماد ہے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن سے متعلق کہا کہ مولانا کو دن میں تارے اور رات کو اسرائیلی طیارے نظر آتے ہیں۔ان کی اے پی سی سے بھی ہوا نکل گئی ہے مزہ نہیں آیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات