Live Updates

چیف جسٹس نے فواد چوہدری کو طلب کرتے ہوئے دلچسپ جملہ بول دیا

آپا زبیدہ کی کہانی آپا زبیدہ کی زبانی سن لیتے ہیں۔ چیف جسٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 31 اکتوبر 2018 13:23

چیف جسٹس نے فواد چوہدری کو طلب کرتے ہوئے دلچسپ جملہ بول دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اکتوبر 2018ء) سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آبادکے تبادلے کی از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسسٹس نے کہا کہ آپا زبیدہ کی کہانی آپا زبیدہ کی زبانی سن لیتے ہیں۔

دوران سماعت فواد چوہدری نے کہا کہ وہ عدالت کا بے حد احترام کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا میرے جرأت نہیں کہ عدلیہ کے خلاف بات کروں۔چیف جسٹس نے کہا کہ بیورو کرسی کو کردار ادا کرنا ہے تو الیکشن کرانے کی کیا ضرورت ہے یہ بیان کس نے دیاَ؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ میرا بیان سپریم کورٹ سے متعلق نہیں بیوروکریسی سے متعلق تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ میرے ساتھ آپ آئین کا آرٹیکل 4 پڑھیں۔

قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔اگر آپ اپنے بیان پر اصرار کر رہے ہیں تو میرٹ پر دیکھ لیتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں اصرار نہیں کر رہا۔عدالت نے فواد چوہدری کے وضاحتی بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔چیف جسٹس نے فواد چوہدری کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔ عدالت نے فواد چوہدری کی وضاحت قبول کر لی۔جب کہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا بیان سپریم کورٹ سے متعلق نہیں بیوروکریسی سے متعلق تھا۔

وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کے حکم پر عمل در آمد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ہر فیصلے پر عملدرآمد ہو گا۔حکومت آئین کے متعلق چلے گی۔حکومت مستحکم ہے اور لوگوں کو عمران خان پر اعتماد ہے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن سے متعلق کہا کہ مولانا کو دن میں تارے اور رات کو اسرائیلی طیارے نظر آتے ہیں۔ان کی اے پی سی سے بھی ہوا نکل گئی ہے مزہ نہیں آیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات