Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت 3 ماہ بعد رخصت ہو جائے گی

حکومتی کارکردگی ایسی نہیں کہ قوم اس کو مزید برداشت کرسکے۔ سربراہ جمیعت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اکتوبر 2018 19:46

تحریک انصاف کی حکومت 3 ماہ بعد رخصت ہو جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2018ء) سربراہ جمیعت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت 3 ماہ بعد رخصت ہو جائے گی، حکومتی کارکردگی ایسی نہیں کہ قوم اس کو مزید برداشت کرسکے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک مرتبہ پھر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سربراہ جمیعت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی ایسی نہیں کہ قوم اس کو مزید برداشت کرسکے، اس لیے تحریک انصاف کی حکومت 3 ماہ بعد رخصت ہو جائے گی۔ اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران پہلی مرتبہ کسی حکومت کا حصہ نہ بن پانے والے مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو بدترین اور نااہل ترین حکومت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) موخر کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ بدھ کو مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اے پی سی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹی آو آرز طے کرنے پر مشاورت کی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پارٹی اجلاس میں تجویز دی گئی کہ اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلالیں جس میں ٹی او آرز طے کرلیے جائیں، پارٹی قیادت کی موجودگی میں اے پی سی کانفرنس ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سے پارٹی کی سطح پر رابطہ کررہے ہیں، پارٹی فیصلے سے متعلق (ن) لیگی قیادت کوآگاہ کردیا جائے گا، پارلیمان میں شہبازشریف،آصف زرداری اور بلاول بھٹو شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات