بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید

فائرنگ ہٹیاں بالا سے ملحقہ سیکٹر لیپا پر کی گئی ، لوگوں گھروں میں محصور ہو رہ گئے

بدھ 31 اکتوبر 2018 22:00

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید
چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2018ء) بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے لیپاء سیکٹر میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا جبکہ لوگ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپاء سیکٹر کی سول آبادی بجلدار،غئی پورہ اور بٹلیاں پر بدھ کی شام گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں اکیس سالہ محمد ہارون ولد عبدالرشید ساکنہ بجلدار شہید ہو گئے۔

آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ پاک فوج نے بھی بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیا۔ بھارتی گولہ باری کے باعث کنٹرول لائن کے ملحقہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر بند ہو کر رہ گئے ہیں اور علاقہ میں شدید خوف وہراس ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے فائر کیے گئے گولہ آبادی پر آگرے ۔