ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی

جمعرات 1 نومبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2018ء) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کردی گئی ۔ اوگرہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے کمی کے بعد فی کلو 142 کی جگہ 127 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1673کی جگہ 1509اور کمرشل سلنڈر 6478 کی جگہ 5805روپے ملک بھر میں فروخت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل حکومت کی بہتر پالیسی اور کامیاب حکمت عملی کا تسلسل ہے۔

سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس سستے داموں غریب صارفین کو دستیاب رہے گی۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور وزیرپیٹرولیم ، وزارت پیٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنک کا کارٹل ختم کرنے پر ان کے شکر گزار ہیںبے حد مشکور ہیں۔