سینیٹ کی خالی دو نشستوں پرضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیدواروں کی فہرستیں آویزاں

جمعرات 1 نومبر 2018 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2018ء) سینیٹ کی خالی دو نشستوں پرضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کردی گئیں ۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی،سینٹ کی دو نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے 11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

خواتین کی ایک نشست پر سات جبکہ مردوں کی ایک نشست پر چار امیدوران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابقخواتین کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں سیمی ایزدی ،سائرہ افضل تارڑ ،ڈاکٹر زرقا تیمور ،عشرت اشرف ،اشیما شجاع اور روبینہ شاہین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ مردوں کی ایک نشست پر ولید اقبال ،سعود مجید شیخ ،عابد و حید اور جمشید اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پنجاب سے سینیٹ کی دو نشستیں سعدیہ عباسی اور قرون اختر کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔