سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

جمعرات 1 نومبر 2018 20:39

سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت کی طرف سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے مناسب فورم کو استعمال نہیں کیا۔درخواست کے ساتھ جو سرٹیفکیٹ لگایا گیا ہے وہ بھی قواعد وضوابط کے مطابق نہیں۔آئینی درخواست آئین کی شق 1843کے تحت نہیں بنتی۔شوکت عزیز صدیقی نے درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور عہدے پر واپس بحال کرنے کی استدعا کی تھی ۔۔۔۔توصیف