Live Updates

وزیر اعظم عمران قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو زرداری

ملک میں ایسی صورتحال ہے کہ تمام پارٹیوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے حکومت بتائے آسیہ بی بی کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کریں گے ملکر ہی ملک کو درپیش چلینجز سے نجات دلائی جاسکتی ہے،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جمعرات 1 نومبر 2018 20:49

وزیر اعظم عمران قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء) چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کے حق میں فیصلے اور اسکے بعد ملکی صورتحال پر کہا ہے کہ حکومت نے فیصلے کے بعد ملک میں صورتحال کے حوالے سے کیا اقدامات کیے ہیں ، وزیراعظم کہاں ہیں،وزیر داخلہ کہاں ہیں ملک جل رہا ہے وہ ملک کی صورتحال پر اقدمات کریں، وزیر اعظم عمران قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی کیا صورت حال ہے وزیر اعظم پاکستان ملک کو جلتا چھوڑ کر چین جارہے ہیں ، یہ وقت ہے کہ ماضی کے دھرنوں کی تلخیاں بھول کر ان کا حل تلاش کریں۔ سب کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا ، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اس کے بعد ملک میں سیکیورٹی کے حوالے سے کونسے فیصلے کیے گئے ، کونسے اقدامات اٹھائے گئے ۔

(جاری ہے)

میری ماں ، نانا ، ماموں اور گورنر سلمان تاثیر، اقلیت کے وفاقی وزیر کو قتل کردیا گیا ہے ہمیں ایک وزیر اعظم چاہیے عمران خان قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ ملک میں ایسی صورتحال ہے کہ تمام پارٹیوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے حکومت بتائے کہ آسیہ بی بی کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کریں گے ملکر ہی ملک کو درپیش چلینجز سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات