Live Updates

مظاہرین کیخلاف طاقت کےاستعمال کی حمایت نہیں کریںگے،مسلم لیگ ن

پی ٹی آئی نے ماضی میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی جذبات اکسایا لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، ن لیگ نے سردار ایازصادق کو فوکل پرسن مقرر کردیا،حکومت فہم وفراست سے کام لے، صدر ن لیگ شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 نومبر 2018 20:09

مظاہرین کیخلاف طاقت کےاستعمال کی حمایت نہیں کریںگے،مسلم لیگ ن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ مظاہرین کیخلاف طاقت کےاستعمال کی حمایت نہیں کریںگے، پی ٹی آئی نے ماضی میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی جذبات اکسایا لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، حکومت کو چاہیے موجودہ صورتحال میں فہم وفراست سے کام لے، ن لیگ نے مسئلے کے حل کیلئے سردار ایازصادق کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں اعلی سطحی حکومت وفد نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں جمعرات کی شام ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں امن وامان کی درپیش صورتحال پر حکومتی وفد نے قائدحزب اختلاف کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ناموس رسالت ؐ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے کہا کہ آئین کی حکمرانی ملک کی اساس ہے۔ اداروں کو بے توقیر نہیں ہونا چاہئے۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت فہم وفراست اور سیاسی حکمت عملی سے کام لے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہم طاقت کے استعمال کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ملک کا مستقبل ہمارے بچوں کا مستقبل ہے جسے سیاست کی نظر نہیں کریں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ماضی کے دھرنوں کو جس طرح تحریک انصاف نے سیاسی مقاصد کی خاطر مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے لئے استعمال کیا، مسلم لیگ (ن) ایسا نہیں کرے گی۔

شہازشریف نے کہا کہ شہبازشریف نے صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار ایاز صادق کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔ واضح رہے حکومتی وفد نے آسیہ بی بی کے معاملے پربلاول بھٹو اور شہبازشریف سے ملاقات کی تھی ، جس میں کشیدہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ فواد چودھری نے شہبازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی بحران پر ہم سب اکٹھے ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کررہے ہیں۔بلاول بھٹو اور شہبازشریف سے ملاقات ہوئی اور اب تک کی حکمت عملی سے اپوزیشن جماعتوں کو آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔پورا پاکستان اس معاملے میں اکٹھا ہے۔اپوزیشن جماعتوں سے بحران سے نکلنے کیلئے مشاورت کررہے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں اپوزیشن ، حکومت سمیت پورا پاکستا ن ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک پارٹی کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔پارلیمانی جماعتوں کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔تمام پارلیمانی جماعتوں سے فوکل پرسنزمقرر کرنے پر بات ہوئی۔جس پرپارلیمانی فوکل پرسنز مقرر کردیے گئے ہیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کیخلاف جوبھی فیصلہ کیا جائے گا اس میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی رائے شامل ہوگی۔ فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت اور تمام ریاستی ادارے آئین کے طابع ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات