اوگرہ نے ماہ نومبر 2018 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی نوٹیفیکیشن جاری کردیا

ایل پی جی کی قیمت میں15روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر165روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 673 روپے میں کمی کے بعد اوگرہ نے ماہ نومبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں

جمعرات 1 نومبر 2018 23:31

اوگرہ نے ماہ نومبر 2018 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی نوٹیفیکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2018ء) اوگرہ نے ماہ نومبر 2018 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی نوٹیفیکیشن جاری۔ جس کے فوراً بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی درآمد میں اضافہ ہوا اور طلب اور رسد کی وجہ سے ہونے والا شارٹ فال ختم ہو گیا۔ اب ایل پی جی فی کلو 142 کی جگہ 127 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1673کی جگہ 1509اور کمرشل سلنڈر 6478 کی جگہ 5805روپے ملک بھر میں فروخت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل حکومت کی بہتر پالیسی اور کامیاب حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس سستے داموں غریب صارفین کو دستیاب رہے گی۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور وزیرپیٹرولیم ، وزارت پیٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنک کا کارٹل ختم کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں بے حد مشکور ہیں۔