آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے آج رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 نومبر 2018 13:52

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے آج رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2018ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ آج رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بیٹے سعد باجوہ کی شادی کی پُروقار تقریب آج آرمی ہاؤس راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

محفل میلاد میں عاشقان رسول صلی اﷲ علیہ والہ وسلم گلہائے عقیدت اور سلام پیش کریں گے ۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر شادی کی تقریب میں مدعو کئے جانے والے مہمانوں کو 10روز قبل دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان دعوت ناموں میں جمعتہ المبارک کے روز شادی کی تقریب سے پہلے محفل میلاد کے انعقاد سے متعلق بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا ۔

واضح رہے 27 نومبر 2016ء کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جنرل قمرجاوید باجوہ کی آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تقرری کی منظوری کے بعد جمعہ کے روز ہی آرمی گیسٹ ہاؤس میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں محمود اشرفی اور دیگر نعت خوانوں نے نبی کریم حضرت محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت اور سلام پیش کیا تھا۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو اپنے عہدے کی کمان سنبھالی۔ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف تعینات ہونے کے بعد جنرل قمرجاوید باجوہ نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی اور روضہ رسول صلی اﷲ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی تھی۔