Live Updates

آرمی چیف کی مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت

جنرل باجوہ کا جمیعت علماء س کے سربراہ کے قتل پر گہر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار افسوس

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 نومبر 2018 21:27

آرمی چیف کی مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر 2018ء) آرمی چیف کی مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت، جنرل باجوہ کا جمیعت علماء س کے سربراہ کے قتل پر گہر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل آصف غفور کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جبکہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے جمیعت علماء س کے سربراہ کے قتل پر گہر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار افسوس بھی کیا ہے۔ واضح رہے معروف عالم دین، مذہبی اسکالر اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پرراولپنڈی میں قاتلانہ حملہ ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مولانا سمیع الحق پر چاقوؤں سے حملہ کیا گیا ، ملازم کی جانب سے پولیس کوحملے کی اطلاع دی گئی۔

حملے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، بلکہ مولانا سمیع الحق اکیلے ہی گھر میں موجود تھے۔ ملازم کا کہنا ہے کہ میں باہر گیا تھا، جونہی میں گھر واپس آیا تو مولانا سمیع الحق خون میں لت پت تھے۔ ان کو اسپتال لے جایا گیا تووہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ بتایا گیا ہے سمیع الحق پر تھانہ ایئرپورٹ راولپنڈی کے علاقے میں واقعہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں حملہ کیا گیا۔

مولانا سمیع الحق کے سینے پر چاقوؤں سے وار کیے گئے۔ ان کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اورشہید ہوگئے۔ پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہے، پولیس نے گھر کے ملازمین کوحراست میں لے لیا ہے۔اور تمام ملازمین سے بیانات بھی قلمبند کرنا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر کی مذہبی سیاسی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نوازشریف ، شہبازشریف، آصف زرداری ، عمران خان ، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق سمیت دیگر نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور حملے کی مذمت کی ہے۔

مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (س)مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس کوحکم دیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان جلد گرفت میں ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات