امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر 2026 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرینگے

ہفتہ 3 نومبر 2018 13:05

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر 2026 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر 2026ء میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک نے مدمقابل امیدوار مراکش کو شکست دے کر میگا ایونٹ کی میزبانی کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ یہ فٹ بال کی تاریخ میں پہلا موقع ہے تین ممالک میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے ،ْ یونائیٹڈ کو 134 اور مراکش کو 65 ووٹ ملے ،ْمیزبانی کیلئے امریکہ نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مشترکہ درخواست جمع کرائی ہوئی تھی جبکہ مراکش بھی دوڑ میں شامل تھا، ورلڈ گورننگ باڈی کے 211 اراکین میں سے 200 نے ووٹ کاسٹ کئے، امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو نے 134 ووٹ حاصل کر کے میگا ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا جبکہ مراکش کو 65 ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

2026ء میں ہونے والا میگا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا جس میں دنیائے فٹ بال کی 48 ٹاپ ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ امریکہ کے 10 شہر جبکہ میکسیکو اور کینیڈا کے تین، تین شہر میگا ٹورنامنٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے، 60 میچز امریکہ جبکہ 10، 10 میچز کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل کی میزبانی بھی امریکہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :