گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے تصدیق شدہ تخم استعمال کریں،مراد علی خان

ہفتہ 3 نومبر 2018 14:17

گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے تصدیق شدہ تخم استعمال ..
لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2018ء) زمیندار ،کسان اور کاشتکار حضرات گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے متعین کردہ علاقائی زرعی سنٹرز سے رعایتی قیمت پر رجسٹرڈ اورتصدیق شدہ تخم حاصل کرنے کیلئے فی الفور رجوع کریں۔

(جاری ہے)

مراد علی خان ان خیالات کا اظہار دیر لوئر کے ضلعی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت مراد علی خان نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے تصدیق شدہ تخم استعمال کریں۔

دیر لوئر کے زمیندار، کسان اور کاشتکارحضرات محکمہ زراعت کے جانب سے متعین کردہ سات علاقائی سرکاری دفاتر تیمرگرہ،خال،میدان،منڈا ،ثمر باغ،تالاش اور چکدرہ سے رعایتی قیمت پر تصدیق شدہ،رجسٹرڈتخم حاصل کر کے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔گندم کی معیاری تخم پیر سباق،فیصل آباد 2008کیساتھ یوریا،ڈی اے پی بھی ہمارے متعلقہ دفاتر میں رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔