شکر گڑھ، منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ،چرس اور نقدی برآمد ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج کر لیاگیا

ہفتہ 3 نومبر 2018 14:36

شکر گڑھ، منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ،چرس اور نقدی برآمد ،ملزم گرفتار ..
شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) پولیس تھانہ صدرشکرگڑھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی چرس اور نقدی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر شکرگڑھ ملک ارشد کی ٹیم انچارج چوکی اے ایس آئی نوید ورک و دیگر ملازمین نے مخبر خاص کی نشاندہی پر دوران کاروائی منشیات فروش رتوچک کے رہائشی ساجد ارشاد نامی شہری کی تلاشی لی جس کے قبضہ سے 1180 گرام چرس اور وٹک رقم 3500 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ مقدمہ 9سی درج کرلیا۔

ایس ایچ او ملک ارشد کا کہنا ہے کہ افسران بالا کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری ہے۔نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔کسی کو قانون پر فوقیت حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :