Live Updates

سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی جانب سے 10کروڑ ہرجانے کی درخواست

ْ ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعظم عمران خان کو 22نومبر کو طلب کرلیا ، جواب داخل کرانے کی ہدایت

ہفتہ 3 نومبر 2018 16:47

سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی جانب سے 10کروڑ ہرجانے کی درخواست
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنجوتہ نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی جانب سے دائر 10 کروڑ روپے ہرجانے کے ہتک عزت کے دعویٰ میں وزیراعظم عمران خان سے 22 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے جلسوں میں ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی لہٰذا عدالت عمران خان کے خلاف 10 کروڑ ہرجانے کی ڈگری جاری کرے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد عمران خان کے وکلاء کو 22 نومبر تک جواب داخل کروانے کی ہدایت کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات