ملک دشمن پالیسیوں نے 40سال پیچھے دھکیل دیا،طلال چوہدری

عوام میں اس عفریت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بے تابیاں بڑھ رہی ہیں ،لیگی رہنما

ہفتہ 3 نومبر 2018 16:55

ملک دشمن پالیسیوں نے 40سال پیچھے دھکیل دیا،طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) پاکستان مسلم ن کے مرکزی رہنما وسابقہ وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران کے پاس ملک چلانے کاکوئی پلان نہیں ملک دشمن پالیسیوں نے 40سال پیچھے دھکیل دیا ہے عوام میں اس عفریت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بے تابیاں بڑھ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر 34کے مختلف چکوک میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام دشمنی پر اتر آئی ہے بجلی ،گیس،اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں چند روزہ حکومت نے مہنگائی اس قدر بڑھادی ہے کہ پانچ سالوں میں فاقہ کشیوں کا شکار ہوکر غریب ختم ہوجائیں گے۔

اس موقع پر سابق امیدوار پی پی 99چوہدری اکبر علی گجر،سابقہ چئیر مین مار کیٹ کمیٹی محمد ارشد چوہدری،چئیر مین یونین کونسل نمبر 34چوہدری طاہر محموددیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔