مولانا سمیع الحق کا قتل امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، پیر اعجاز ہاشمی

ہفتہ 3 نومبر 2018 17:01

مولانا سمیع الحق کا قتل امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، پیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدراور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجازاحمد ہاشمی نے جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے اور سوگوار خاندان ، ان کے رفقا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اتحاد بین المسلمین کے پلیٹ فارم ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے بانیوں میں سے تھے،جنہوں نے علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم، قاضی حسین احمد، مولانا فضل الرحمان ، پروفیسر ساجد میر اور علامہ ساجد علی نقوی کے ساتھ مل کر تمام اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و وحدت کی داغ بیل ڈالی ۔

انہوںنے کہا کہ مولانا سمیع کی شہادت سے اتحاد امت کی کاوشوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی ادارے قتل کے پیچھے چھپے حقائق سامنے لائیں۔