احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی

ہفتہ 3 نومبر 2018 17:47

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں جے جے وی ایل ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جہاں ڈاکٹر عاصم حسین کے شریک ملزم زوہیر صدیقی، شعیب وارثی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں پیش نہیں ہوسکتے، جس پرعدالت نے ڈاکٹر عاصم کی ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،ملزمان کے خلاف انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے گواہ عمران صابر نے بیان قلمبند کرادیا ،آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل گواہ کے بیان پر جرح کریں گے