صوبائی الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک کی زیر صدارت انتخابی فہرستوں کے حوالے سے اہم اجلاس

ایسے تمام رائے دہندگان جن کے ووٹ شناختی کارڈ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہیں کو 31 دسمبر تک اپنے ووٹ شناختی کارڈ کے مطابق کروانے کی ہدایت

ہفتہ 3 نومبر 2018 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک کی زیر صدارت دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کراچی میں انتخابی فہرستوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جوائنٹ سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد رازق،ڈائریکٹر شعبہ انتخابی فہرست بابر ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ انتخابی فہرست اظہر محمود اور سندھ کے تمام رجسٹریشن افسران،ضلعی الیکشن کمشنرزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 پر عمل درآمد کے لیے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے مطابق اب انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ہوگا۔ایسے تمام رائے دہندگان جن کے ووٹ شناختی کارڈ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہیں وہ 31 دسمبر 2018 تک اپنے ووٹ شناختی کارڈ کے مطابق کروالیں۔اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن جلد ایک ووٹر آگاہی مہم شروع کر رہا ہے۔ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ہوگا۔