اسلام آباد کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو کی دو طالبات ام فروا اور ام رومان کی نے 20 ہزار روپے دیامر بھاشا ڈیم و مہمند ڈیم میں جمع کرائے

ہفتہ 3 نومبر 2018 18:21

اسلام آباد کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو کی دو طالبات ام فروا اور ام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) اسلام آباد کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو کی دو طالبات ام فروا اور ام رومان نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی اور 20 ہزار روپے کا عطیہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعظم پاکستان دیامر بھاشا ڈیم و مہمند ڈیم میں جمع کرائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں طالبات نے 10 ، 10 ہزار روپے کا عطیہ ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالہ کیا۔