مولانا فضل الرحمان کی جان کو شدید خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا

جے یو آئی (ف) نے اپنے سربراہ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 نومبر 2018 19:23

مولانا فضل الرحمان کی جان کو شدید خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر2018ء) مولانا فضل الرحمان کی جان کو شدید خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا، جے یو آئی (ف) نے اپنے سربراہ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ پولیس نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے پشاور پولیس کی جانب سے سربراہ جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انہیں لاحق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پشاور کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کو سخت سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کی تلقین کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے خط میں خطرات کے باعث مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے خطرات کے باوجود پشاور کا دورہ کیا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے فوری بعد سکیورٹی خطرات سے متعلق خط حوصلہ پست نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دن اور سیاسی رہنما مولانا سمیع الحق کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا۔ حملہ آوروں نے مولانا سمیع الحق کو ان کی رہائش گاہ میں گھس کر چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ مولانا سمیع الحق کے قتل کے بعد دفاع پاکستان کونسل کے ایک اور رہنما اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل کے صاحبزادے عبد اللہ گل پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم وہ خوش قسمتی سے اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔