پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے ،مسلم لیگ (ن) سمبڑیال

ہفتہ 3 نومبر 2018 19:58

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)تحصیل سمبڑیال کے صدر مشتاق بٹ ، سٹی صدر حاجی شیخ حبیب اللہ ،سینئرنائب صدر تحصیل سمبڑیال رانا محمد ریاض نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے ،عوام جو پہلے سے ہی مہنگائی اوربے روزگاری کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں رہی سہی کسر پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ، موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مختصر عرصہ میں غیر معمولی مہنگائی بڑھا کرعوامی دشمن اقدامات کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت غریب مکائو مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ قومی معیشت پر اقتصادی ڈرون حملہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے اورپٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی لوگ پریشان ہیں ۔