مولانا سمیع الحق کی شہادت عالم اسلام کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے،مولاناسلمان تاثیرخان

اتوار 4 نومبر 2018 17:30

ملاکنڈ ۔04 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2018ء) جمعیت علماء اسلام(ف) ملاکنڈ کے ضلعی ڈپٹی کنوینر مولانا سلمان تاثیر خان نے کہا ہے کہ اُستاد العلماء مولانا سمیع الحق کی شہادت عالم اسلام کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے جس پرپوری اُمت مسلمہ غمگین ہے،ان کے موت سے مسلمانان دُنیا ایک مدبر اور شفیق اُستاد ، عالم دین اور مذہبی سکالر سے محروم ہو گئے ہیں، مولانا سمیع الحق کو شہید کرنے والے افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر انہیں سخت سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام(ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کو فُل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ضلعی ڈپٹی کنوینیر نے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید کے اسلام اور پاکستان کیلئے دینی و سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائینگے اور تاریخ میں اُسے سنہرے الفاظ سے لکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ مولانا سمیع الحق شہیدکے قاتلوں کے گرفتاری اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے ۔