Live Updates

این اے 91 :پی ٹی آئی امیدوار عامر چیمہ نے 18 لاکھ جمع کروا دیئے ، دوبارہ گنتی آج شروع

اتوار 4 نومبر 2018 18:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2018ء) حلقہ این اے 91 میں دوبارہ گنتی کا عمل آج پانو نومبر سے شروع ہو گا ۔ حلقہ این اے 91 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے تیسری بار دوبارہ گنتی کی درخواست سپریم کورٹ میں دی گئی جس پر سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کئے تھے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سے الیکشن کمیشن میں رقم نہ جمع کروانے کی وجہ سے گنتی کا عمل شروع نہیں ہو رہا تھا تاہم اب عامر سلطان چیمہ نے الیکشن کمیشن کے اکاؤنٹ میں 18 لاکھ روپے کے قریب رقم جمع کروا دی ہے ۔

عامر سلطان چیمہ پہلے بھی دو بار دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی سے برتری حاصل نہیں کر سکے ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی دوسری بار گنتی میں بھی 87 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے تھے ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات