بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، 8 افراد ہلاک، 16زخمی

اتوار کے روز یکے بعد دیگرے کئے بم دھماکے ہوئے جن میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے

پیر 5 نومبر 2018 11:50

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں اتوار کے روز ہونے والے زور دار دھماکوں میں 8افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کیمطابق بغداد میں اتوار کے روز یکے بعد دیگرے کئے بم دھماکے ہوئے جن میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔بغداد پولیس کے ترجمان حاتوم الجابری نے بتایا کہ شمالی بغداد میں عدن چوک میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرا بم مشرقی بغداد کی الصدر کالونی میں ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا جس کے دھماکے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ تیسرا دھماکہ مشرقی بغداد میں مشتل کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دو افراد الحبیبیہ کے مقام پر ایک مسافر وین میں ہوا جس کے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پانچواں دھماکہ شمالی دارالحکومت میں الشعلہ کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور دو زخمی جب کہ تین افراد التراث کالونی میں ہونے دھماکے میں زخمی ہوئے۔ بغداد میں اتوار کے روز ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم پولیس نے داعش پر ان حملوں کی ذمہ داری عاید کی ہے۔