Live Updates

سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کریں ‘مخدوم شاہ محمود قریشی

پیر 5 نومبر 2018 14:57

سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے یہ بات ورلڈ سرائیکی کانگریس کے ذیر اہتمام وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سرائیکی صوبہ سے یک جہتی کیلئے سرائیکی ریجن کے اراکین پارلیمنٹ کو تندوری ریسٹوران میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے مخلص ہیں لیکن ہمیںدشواریاں پیش ہیں سینٹ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں بل کی منظوری کیلئے سینٹ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام سے وفاقی پاکستان مضبوط ہو گا ۔

ورلڈ سرائیکی کانگریس کے چیرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے ۔کہ سرائیکی دانشور گزشتہ پچاس سال سے سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا سرائیکی صوبہ جاگیر داروں و ڈیروں اور سرمایہ داروں کی تحریک نہیں ہے ۔بلکہ یہ دانشوروں ،مزدوروں ،مظلوموں اور غریبوں کی تحریک ہے رانا غلام قاسم نون رکن قومی اسمبلی ترجمان سرائیکی صوبہ گروپ قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سرائیکی صوبہ کے قیام میں مخلص ہے اور ہمیں عمران خان کی قیادت میں کامیابی نصیب ہو گی ۔

عشائیہ کے کوار ڈینیٹر خواجہ جنید صدیقی جلال پوری نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا ۔عشائیہ میں سرائیکی ریجن سے تعلق رکھنے والے 33اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔عشائیے میں تحریک ہزارہ کے بانی بابا حیدر زمان کیلئے فاتحہ پڑھی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات