سندھ ہائی کورٹ، ٹڈاپ اسکینڈل میں انکوائری اور مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت

عدالت نے سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹرفاروق ایچ نائیک کی عدم پیشی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی

پیر 5 نومبر 2018 15:47

سندھ ہائی کورٹ، ٹڈاپ اسکینڈل میں انکوائری اور مقدمہ درج کرنے سے متعلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل میں انکوائری اور مقدمہ درج کرنے سے متعلق پیرکودرخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹرفاروق ایچ نائیک کی عدم پیشی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف 26مقدمات درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے وکیل بیرسٹرفاروق ایچ نائیک پیش نہ ہوسکے۔جس کے باعث عدالت نے سماعت غیر معنیہ مدت تک کے لیے ملتو کردی۔واضع رہے کہ درخواست میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مزید انکوائری جاری ہے ایف آئی اے کو انکوائری اور مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔ٹڈاپ اسکینڈل میں پہلے ہی یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف 26 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں