ورلڈ ائر اسپورٹس فیڈریشن ڈرون ریسنگ چیمپئن شپ آسٹریلیا کے نام

چین میں منعقدہ مقابلے میں120 سے زائد افراد نے حصہ لیا15سالہ آسٹریلیا کے روڈی براوننگ نے فتح حاصل کی، خواتین کی کٹیگری میں تھائی لینڈ کی 11 سالہ وانرایا واناپونگ نے چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا

پیر 5 نومبر 2018 16:32

شیزن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) آسٹریلیا کے 15 سالہ لڑکے روڈی براوننگ نے ورلڈ ائر اسپورٹس فیڈریشن ڈرون ریسنگ ورلڈ چمپیئن شپ میں مجموعی طور پر کامیابی حاصل کر کے منفرد مقابلوں میں عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔چین کے شہر شینزن میں منعقدہ ایف اے آئی کے زیرانتظام مقابلے میں 120 سے زائد افراد نے حصہ لیا جہاں روڈی براوننگ نے فتح حاصل کی۔

روڈی براوننگ کی اس کامیابی کی مدد سے آسٹریلیا کی ٹیم نے گروپ ٹائٹل میں سویڈن اور جنوبی کوریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔چین میں منعقدہ ان مقابلوں میں خواتین کی کٹیگری بھی شامل تھی جس میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ وانرایا واناپونگ نے چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔پائلٹ ڈرونز کو ان کے طیارے میں نصب کیمرے سے جڑے خصوصی ہیڈ گیئر سے کنٹرول کررہے تھے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے چمپیئن ریسر نے فائنل میں 3 پائلٹس کو زیر کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا اور 24 ہزار ڈالر نقد انعام بھی حاصل کرلیا۔ایف اے آئی سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ہم اب تک جھول رہا ہوں کیونکہ میں سب کی طرح ریس میں بہت دفعہ اوپر نیچے ہوتا رہا ہوں اور یہ بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔وانرایا واناپونگ مقابلے میں حصہ لینے والی 13 خواتین میں سے ایک تھیں جبکہ ان کی کوچنگ ان کے والد خود کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں جب اسکول نہیں جاتی تھیں تو روزانہ پرواز کرتی تھیں۔خیال رہے کہ ڈرون ریسنگ دنیا میں تیزی سے ابھرتا ہوا ایک کھیل ہے اور ایف اے آئی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف مقابلے ہورہے ہیں۔