سعودی عرب کے شہر میسان میں بارشیں ژالہ باری، علاقے نے مکمل سفید چادر اوڑ ھ لی

پیر 5 نومبر 2018 16:37

سعودی عرب کے شہر میسان میں بارشیں ژالہ باری، علاقے نے مکمل سفید چادر ..
میسان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) سعودی عرب کے شہر"میسان" نے بارشوں اور ژالہ باری کے بعد مکمل طور پر سفیدی کی چادر اوڑھ لی۔ اس دل فریب منظر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کر لیا۔ علاقے کے پہاڑ خوب صورت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ اس پر بعض صارفین نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ "شادی کی دلہن نے اپنا سفید لباس زیب تن کر لیا"۔

(جاری ہے)

علاقے میں شدید بارشوں کے بعد تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس کے نتیجے میں وہاں پہاڑوں اور سڑکوں کے درمیان اور درختوں پر موجود اولے کئی گھنٹوں تک منجمد حالت میں باقی رہے۔میسان کے علاقے کے مشہور ترین پہاڑوں میں جبل ابراہیم، العصیدہ، الحدب حصیر، اعذب، الخیالہ، قرن جعدہ، ملتح، حسیل، کوبان، بیضان اور جاوان شامل ہیں۔ ضلعے کے معروف دیہات الحنشہ، اہل السائلہ، اہل الہضبہ، آل شعیث، حسیکہ، الحرا، مرقنہ، الکتمہ، الحدب ہیں۔میسان کا ضلع پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے بھی نام رکھتا ہے۔ ان میں انگور، انار، کھیرا، کدو، انجیر، ٹماٹر، لوبیا، آڑو، ناشپانی، سیب شامل ہیں۔ علاوہ ازیں علاقے میں گندم اور جو کی پیداوار بھی ہوتی ہے۔