مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نوکیلئے 18رکنی سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان ،احسن اقبال کنوینیئرمقرر

پیر 5 نومبر 2018 16:57

مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نوکیلئے 18رکنی سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان ،احسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نوکے لئے صدر شہباز شریف اور قائد نواز شریف کی ہدایت پر 18رکنی سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق احسن اقبال کو پارٹی کی تنظیم نو کیلئے کنوئینر مقرر کیا گیا ہے انکی سربراہی میں کمیٹی کی تین ترجیحات ہوں گی جن میں پہلے خالی سیٹوں پر عہدیداروں کی تعیناتیاں کی جائیں گی،غیر فعال تنظیموں کو فعال کیاجائیگااور پارٹی کی موبلائزیشن کیلئے نچلی سطح پر ایکشن پلان ترتیب دیاجائیگا۔

مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان میں کنوئیراحسن اقبال کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر سے عبدالخالق وسی، امیر مقام اور اسد جونیجو ،فاٹا سے غالب خان،حمزہ شہباز،خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق،لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر ،مرتضی جاوید عباسی،نیلسن عظیم، نزہت صادق، سرداراویس لغاری اور راحیلہ درانی ،راناثنااللہ خان، راناتنویر حسین،شاہ محمدشاہ اور عطااللہ تارڈ شامل ہیں۔