ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

جمعرات کو طلب، ماہر فلکیات نے چاند جمعتہ المبارک کو نظر آنے کی پیشگوئی کر دی

پیر 5 نومبر 2018 17:46

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2018ء) ربیع الاول 1440ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 صفر المظفر بروز جمعرات 8 نومبر کی شام طلب کر لیا گیا ہے ، محکمہ مذہبی امور کے ذرائع نے بتایاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی وقت ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہونگے جن میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کیا جائیگا، دوسری جانب رویت ہلال ایکسپرٹ و قمر شناس و فلکیات پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے پیشگوئی کی ہے کہ ربیع الاول کا چاند جمعرات کی بجائے جمعتہ المبارک 9نومبر 30صفر المظفر کو نظر آئیگا اور اس طرح یکم ربیع الاول 10نومبر بروز ہفتہ کو ہوگی، انہوںنے اے پی پی کو بتا یا کہ صفر المظفر کا مہینہ 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :