شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی

پیر 5 نومبر 2018 18:29

شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ کی عہدے پر بحالی کا معاملہ،شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔

(جاری ہے)

شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے دائر کردی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ مقدمہ مفاد عامہ کا ہے،سپریم کورٹ اسی نوعیت کے مقدمات میں آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت فیصلے کرچکی ہے،افتخار چوہدری کیس کی عدالتی نظیر بھی اس حوالے سے موجود ہے،عدالت رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کالعدم قرار دے کراپیل کی کھلی عدالت میں سماعت کرے،شوکت عزیز صدیقی نے عہدے پر بحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھاجس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔