وزیراعلیٰ سندھ سے چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک کی ملاقات، امن و امان اور سی پیک پر تبادلہ خیال

فیڈرل گورنمنٹ کراچی میں امن امان کی بحالی کے حوالے سے کیے گئے آپریشن کے اخراجات میں مالی معاونت نہیں کررہی، سید مراد علی شاہ

پیر 5 نومبر 2018 18:46

وزیراعلیٰ سندھ سے  چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک کی ملاقات، امن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک کی ملاقات،ملاقات میں امن و امان اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے رحان ملک کو بتایا کہ فیڈرل گورنمنٹ کراچی میں امن امان کی بحالی کے حوالے سے کیے گئے آپریشن کے اخراجات میں مالی معاونت نہیں کررہی، آج تک امن و امان کے اخراجات پر وفاق کی طرف سے ایک پیسا بھی جاری نہیں ہوا،یہ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اپنے اجلاس میں بحث کرکے سندھ کو اپنا حق دلوائے،سندھ صوبے کو سی پیک منصوبوں میں مناسب حصہ نہیں دیا گیا، سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ حکومت بھرپور کام کررہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سینیٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹی آن انٹیریر کے اجلاس میں شرکت کرکے سندھ کا معاملہ اٹھائیں گے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے یہ معاملہ اپنے اجلاس میں بحث کرنے کی یقین دہانی کروائی۔