سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے چاروں صوبوں سے حراستی مراکز کی تفصیلات طلب کر لیں
ملک میں لاپتہ افراد کا معاملہ انتہائی حساس ہے، لاپتہ افراد کے معاملے پر عالمی سطح پر بھی بدنامی ہوتی ہے ،ْ مصطفی کھوکھر ْہمیں جبری گمشدگی پر قانون سازی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،ْ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گفتگو کمیٹی کا آئندہ اجلاس لاپتہ افراد کی قانون سازی پر ہو گا ،ْکمیٹی نے قانون سازی پر تمام متعلقہ فریقین کو طلب کر لیا
پیر 5 نومبر 2018 20:06
(جاری ہے)
مصطفی کھوکھر نے کہا کہ وزارت داخلہ سے جسٹس کمال منصور اور جسٹس نور محمد کی رپورٹس مانگیں تھیں لیکن تاحال وہ رپورٹس فراہم نہیں کیں۔انہوںنے کہاکہ وزارت داخلہ بتائے کہ رپورٹس تاحال کیوں فراہم نہیں کی گئیں حکام وزارت داخلہ نے کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے بننے والے کمیشن سے وہ رپورٹس مانگیں ہیں تاہم تاحال وہ رپورٹس ٹریس نہیں ہو سکی ہیں۔
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ کسی بھی جمہوری حکومت میں کسی کو لاپتہ نہیں کیا جا سکتا، ہمارا آئین بھی جبری گمشدگی کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جبری گمشدگی پر قانون سازی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لاپتہ افراد کے خاندان والوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ افراد 12، 12 سال سے لاپتہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ لاپتہ افراد کے حوالے سے 4 نکاتی منصوبہ وزیراعظم کو بھیجا ہے۔ڈاکٹر جمال جمالدینی نے کہا کہ میرے اپنے 4 بھتیجے لاپتہ تھے۔سینیٹ کمیٹی ارکان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے حراستی مراکز کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، کمیٹی اراکین ان حراستی مراکز کا دورہ کر کے جائزہ لے گی کہ قیدیوں کو کس حال میں رکھا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹریں داخلہ نے کہا کہ قانون سازی میں اٹھارویں ترمیم کے بعد لاپتہ افراد کا معاملہ صوبائی مسئلہ ہو گیا ہے جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ کرمنل قانون فیڈریل قانون ہے۔کمیٹی کا آئندہ اجلاس لاپتہ افراد کی قانون سازی پر ہو گا جس کے لیے کمیٹی نے قانون سازی پر تمام متعلقہ فریقین کو طلب کر لیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.