ْامید ہے حکومت کوئی غیرآئینی اقدام نہیں کریگی جس سے سسٹم کو لپیٹا جائے ،ْ سید خورشید شاہ

ایک شخص مسلسل ایسی بات کر رہا جس سے سیاسی نظام کو سپورٹ نہیں مل رہی تاہم ہم کوئی تحریک چلانے کے موڈ میں نہیں ،ْ رہنما پیپلز پارٹی مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس (آج) ہوگا، کمیٹی کے ٹی او آرز بنیں گے تو ہی کمیٹی چلے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 5 نومبر 2018 20:06

ْامید ہے حکومت کوئی غیرآئینی اقدام نہیں کریگی جس سے سسٹم کو لپیٹا ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ امید ہے کہ حکومت کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی، جس سے سسٹم کو لپیٹا جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایک شخص مسلسل ایسی بات کر رہا جس سے سیاسی نظام کو سپورٹ نہیں مل رہی، ایک صوبہ لپیٹ میں آیا تو سارا نظام لپیٹ میں آتا ہے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ یہ جمہوری نظام آگے چلے، ہم کوئی ایسی تحریک چلانے کے موڈ میں نہیں جس سے نظام لپیٹا جائے، امید ہے کہ حکومت کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا، کمیٹی کے ٹی او آرز بنیں گے تو ہی کمیٹی چلے گی۔