لاہور میں سردی کی شدت میں اضا فہ سے قبل ہی گیس کا بحران شروع

پیر 5 نومبر 2018 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں اضافے سے قبل ہی گیس کا بحران شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث لاہور کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گیس کے بحران کی وجہ سے گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہونے کے باعث شہری کھانا اور ناشتہ بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں گیس سے متاثرہ شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا، اس موقعہ پر مظاہرین نے ہاتھوں میں گیس سلنڈر اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔