ایل او سی ،ْ بھارت کی جانب سے 2017ء سے 16 اکتوبر 2018ء تک 4 ہزار 225 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی‘وزیر دفاع

پاکستانی فوج بھرپور طریقے سے جواب دے رہی ہے ،ْ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ،ْپرویز خٹک

پیر 5 نومبر 2018 22:43

ایل او سی ،ْ بھارت کی جانب سے 2017ء سے 16 اکتوبر 2018ء تک 4 ہزار 225 مرتبہ سیز ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر 2017ء سے 16 اکتوبر 2018ء تک 4 ہزار 225 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی‘ پاکستانی فوج کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے بتایا کہ 2017ء سے 16 اکتوبر 2018ء تک بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر 4225 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

پاکستانی فوج بھرپور طریقے سے جواب دے رہی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں گیس کا کم پریشر اور اس کو دور کرنے کے لئے پائپ لائن کا قطر بڑھایا گیا ہے، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ کوئٹہ والوں کو گیس کی کمی کا سامنا نہ ہو۔

اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں گیس کے پریشر کی کمی کا سدباب کریں گے۔اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر عمر ایوب نے بتایا کہ وزارت کی جانب سے وقفہ سوالات میں بجلی سے متعلقہ سوالات کے جو جوابات دیئے گئے تھے وہ ان سے مطمئن نہیں تھے، اس لئے انہوں نے یہ سوالات موخر کرنے اور دوبارہ ان کے جوابات دینے کی استدعا کی۔