منہاج القرآن کے سینئر رہنمائوں کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات

پیر 5 نومبر 2018 22:59

منہاج القرآن کے سینئر رہنمائوں کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) منہاج القرآن کے سینئر رہنمائوں کے وفد نے گزشتہ روز گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور انہیں 25 نومبر کو منہاج یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کی دعوت دی، گورنر پنجاب نے دعوت قبول کرتے ہوئے کانووکیشن میں شرکت کی حامی بھر لی ، وفد میں شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، سہیل احمد رضا، عبدالحفیظ چودھری شامل تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی علم اور امن میں ہے، مجھے خوشی ہے تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوان نسل کو علم اور امن کی تعلیم دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ علم اور امن کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بطور گورنر پنجاب میری اولین کوشش ہے کہ سوسائٹی کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے نوجوانوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلیں، اس موقع پر منہاج القرآن کے رہنمائوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی تصانیف بطور تحفہ دیں اور کانووکیشن میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔