دنیا بھر میں ہندو برادری کے تہوار دیوالی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اس دن پر گھروں اور کاروباری مراکز پر چراغاں کرکے روشن کیا جاتاہے اور بچے خوب پھٹاکے پھوڑتے ہیں موج مستی کرتے ہیں

پیر 5 نومبر 2018 23:32

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) دنیا بھر میں ہندو برادری کے تہوار دیوالی کی تیاریاں عروج پر ہیں دیوالی کے دو دن پہلے ہندو برادری بڑی تعداد سون چاندی کے زیورات کی خریداری کرتی ہے تفصیلات کے مطابق ہندو مذہب میں دیوالی کا تہوار بڑے عقیدت و احترام اور جوش جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اس دن پر گھروں اور کاروباری مراکز پر چراغاں کرکے روشن کیا جاتاہے اور بچے خوب پھٹاکے پھوڑتے ہیں موج مستی کرتے ہیں اور گھر کے بڑے ایک دوسرے سے گلے ملکر تہوار کی خوشیاں بانٹتے ہیں، دیوالی کے دو دن پہلے ہندو مذہب کے لوگ دھن تیرس کا تہوار کچھ الگ انداز میں مانتے ہیہندو مذہب کے تحت گزشتہ روز دھن تیرس کا دن تھا اس دن ہندو برادری کی خواتین یا مرد کچھ نہ کچھ خرید کرتی ہے اور خاص طور پر سون یا چاندی کے زیوارت کی بڑی اہمیت کے حامل بات ہوتی ہے اور سونار کی دکانوں پر جاکر اپنی حیثیت مطابق سونا چاندی زیورات کی خریداری کرتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ اس دن جو بھی چیز خریدی جائے گی وہ ان کیلئے سال بھر خوش آئند ثابت ہوگی ایک سونار کی دکان پر موجود جگدیش کمار مالہی صوفی منوج کمار اور میراں بائی نے " این این آئی " کو بتایا کہ یہ ہماری پرانی روایت میں شامل ہے کہ دھن تیرس پر خریدا گیا سون یا چاندی کے زیورات برکت کے حامل ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنی گنجائش اور حیثیت کے مطابق خریداری کرتاہے کوئی برتن خرید کرتا ہے کوئی کپڑے یا دیگر اشیا خرید کرتا ہے لیکن اس پر خریداری ضرور کی جاتی ہے جبکہ دکاندروں سونی مدن لال،سونی بھیشم کمار،سونی ونود کمار کا کہنا ہے کہ اس بار تھر میں قحط اور ملک میں مہنگائی کیوجہ سے طلی زیورات کی خریداری کافی کم تعداد میں نظر آہ رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہالیہ بڑتی مہنگائی نے غریب عوام کے تہواروں کے بھی رنگ پھیکے کردئے ہیں،یاد رہے کہ دھن تیرس کے دن خرید کیئے زیورات کو دیوالی رات تھالی میں رکھ کر پوجا کیلئے رکھے جاتے ہیں اور بعد میں پہننے کے استعمال میں لائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :