کوئٹہ ،ماہی گیروں کے خدشات و تحفظات کو دور کیا جائے ،رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

پیر 5 نومبر 2018 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) ماہی گیروں کے خدشات و تحفظات کو دور کیا جائے نوشکی کو 24گھنٹے گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی اور ایم اے این جام عبدالکریم بچار نے قومی اسمبلی میں توجہ دلا نوٹس پر وفاقی وزراکی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ایسٹ وے کی تعمیر کی وجہ سے ماہی گیروں کو مشکلات درپیش ہیں ایوان اس جانب مبذول کرے کیونکہ یہ فوری اور اہم نوعیت کا گوادر کے بلوچ ماہی گیر پرامن احتجاج کر رہے ہیں ماہی گیروں کے خدشات و تحفظات دور کئے جائیں تاکہ ایکسپریس وے کی وجہ سے ان کو معمولات زندگی نقل و حرکت اور ہزاروں کی تعداد میں کشتوں کو ساحلی پر لنگر انداز کرنے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا کہ گوادر ماہی گیروں سے متعلق جو بھی خدشات ہیں انہیں دور کیا جائیگا ماہی گیروں کیلئے ساڑھے چار کلو میٹر پر تین راستے بنائے جا رہے ہیں تاکہ انہیں آمدورفت میں مسئلہ نہ ہویاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے قومی اسمبلی میں جب ماہی گیر سراپا احتجاج تھے تو انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے آواز بلند کی تھی دریں اثنابلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماقوم اسمبلی کے ممبر حاجی ہاشم نوتیزئی نوشکی میں ایل پی جی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کئے حوالے سے بھی سوال کیا تاکہ ایل پی جی کی 4گھنٹے گیس کی فراہمی کو 24گھنٹوں یقینی بنایا جائے تاکہ نوشکی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے جو پر وزیر موصوف نے گیس فراہمی کو یقینی بنائے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔