مریم نواز کی عملی سیاست کے خاتمے آثار نظر آنے لگے

مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے کے لیے احسن اقبال کی بنائی ہوئی کمیٹی میں مریم نواز کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز اس کمیٹی کا حصہ ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 نومبر 2018 23:55

مریم نواز کی عملی سیاست کے خاتمے آثار نظر آنے لگے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 نومبر 2018ء ) :مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے احسن اقبال کی بنائی ہوئی کمیٹی میں مریم نواز کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ہدایت پر صدر ن لیگ شہبازشریف نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں نظر ثانی کیلئے سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

صدر ن لیگ شہبازشریف نے 18رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا مقصد پارٹی کو گراس روٹ لیول پر متحرک اور پارٹی کی تنظیم نو کرنا ہے۔ سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی پارٹی کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کیلئے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ مرکزی آگنائزنگ کمیٹی پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور استعداد کار کا بھی جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی 18رکنی کمیٹی کیلئے مرکزی رہنماء احسن اقبال کو کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ ، نزہت صادق، جاوید مرتضیٰ عباسی، امیر مقام،سردار اویس لغاری، رانا تنویراور عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنماء شامل ہیں۔تاہم اس میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کمیٹی میں مریم نواز شامل نہیں ہیں جس سے سیاسی پنڈت یہ بات اخذ کررہے ہیں کہ مریم نواز کی عملی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ خاموشی اختیار کئیے ہوئے ہیں۔واضح ہو کہ بعض ناقدین مریم نواز کی خاموشی کو معنی خیز تعبیر کرتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں نواز شریف اور مریم نواز این آر او کے حصول کے لیے کوشش کر رہے ہیں اس لیے وہ سیاسی طور پر غیر متحرک ہیں۔