Live Updates

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا عمران خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں

میں کیسے مان لوں یہ عاشق رسول ﷺ نہیں؟ میں نے اپنے وزیراعظم کو جلسوں میں نماز پڑھتے دیکھا ہے، میں نے اپنے وزیراعظم کو مدینے میں بغیر جوتوں کے اترتے دیکھا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 6 نومبر 2018 11:06

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا عمران خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06نومبر 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا وزیراعظم عمران خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کا فیصلہ سامنے آتے ہی ملک بھر میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ جس میں جگہ جگہ راستے بلاک کر کے جلاو گھیراو کیا گیا ۔اس ساری صورتحال میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور شہریوں کی گاڑیاں تک جلا دی گئیں ۔

اس موقع ملک کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔نہ صرف یہ بلکہ کچھ بینرز کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے متعلق فتوے بھی دئیے گئے تھے۔تاہم اب پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی عمران خان اور چیف جسٹس کے دفاع میں آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کی نماز پڑھنے کی مثالیں دی اور اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق اسیپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اس تمام معاملے میں جو دل آزرائیاں ہوئیں بچوں میں خوف پھیلایا گیا۔

اس کی صرف معافی کافی نہیں ہو گی اور ان فتوں کو باطل قرار دینا چاہئیے۔میں کیسے مان لوں یہ سب؟ میں نے اپنے وزیراعظم کو جلسوں میں نماز پڑھتے دیکھا ہے اور میں نے انہیں مدینہ میں بغیر جوتوں میں چلتے دیکھاہے۔جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ یہودی کا بچہ ہے وہ غلط کہتے ہیں۔ہمیں سوچنا چاہئیے کہ ہمیں کاروائی کہاں ڈالنی ہے۔ایک ایسا چیف جسٹس جو اپنے کام سے ہٹ کر بھی بہت کام کر رہا ہے۔چیف جسٹس کو عوام کو اتنا درد ہے کہ وہ کبھی پانی کا مسئلہ حل کر رہا ہے تو کبھی کوئی مسئلہ حل کر رہا ہے۔میں کیسے مان لوں کہ ایسا شخص عاشقِ رسول نہیں ہو سکتا؟۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات