سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان مکینک لیول ون کورس میں شرکت کیلئے 9 نومبر کو کوریا روانہ ہوں گے

منگل 6 نومبر 2018 12:05

سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان مکینک لیول ون کورس میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان مکینک لیول ون کورس میں شرکت کیلئی9 نومبر کو کوریا روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ کے مطابق لیول ون کورس 11 سے 17 نومبر تک کوریا میں شروع ہو گا جس میں جاوید خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کورس یو سی آئی، ڈبلیو سی سی، اے سی سی، کے سی ایف اور کے ایس ای او کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس کورس کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کوریا میں ہونے والے مکینک لیول ون کورس کیلئے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان کو منتخب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :