دپیکا نے شادی کیلیے بیش قیمت منگل سوتر خرید لیا

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی

منگل 6 نومبر 2018 12:15

دپیکا نے شادی کیلیے بیش قیمت منگل سوتر خرید لیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کا منگل سوتر خرید کر سب کو حیران کردیا۔دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی رواں سال کی سب سے بڑی خبر ہے، دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی شادی سے متعلق ہر بات جاننے کے لیے بے تاب ہیں اور دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ممبئی کی مشہور جگہ اندھیری سے اپنی شادی کے لیے منگل سوتر خریدا ہے جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ہے۔ انہوں گلے کے دو ہاروں کے ساتھ ساتھ اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کے لیے بھی چین خریدی ہے۔کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کا جیولری کی دکان کا دورہ طے شدہ تھا کیوں کہ دکان کو اپنے وقت سے آدھے گھنٹے قبل ہی عوام کے لیے بند کردیا گیا تھا۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی جہاں شادی میں صرف مخصوص عزیزوں اور قریبی دستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔