تیونسی صدر نے کابینہ میں تبدیلی کے وزیراعظم کے اقدامات مسترد کر دیئے

وزیراعظم یوسف الشاھد نے صدر کے مشورہ کے بغیر کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے 13 نئے وزراء کو شامل کئے تھے

منگل 6 نومبر 2018 12:54

تیونسی صدر نے کابینہ میں تبدیلی کے وزیراعظم کے اقدامات مسترد کر دیئے
تیونس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاھد نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے 13 نئے وزراء کو شامل کیا ہے۔ دوسری جانب تیونسی ایوان صدر کے مطابق صدر الباجی قاید السبسی نے وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کے اقدامات مسترد کر دیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیراعظم یوسف الشاھد نے رونی الطرابلسی کو وزی سیاحت اور روایتی صنعت کا منصب سونپا گیا ہے۔

ان کا تعلق یہودی مذہب سے ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح تبدیلی کے بعد وزارت انصاف کا قلم دان کریم الجاموسی، مختار الھمامی کو ماحولیات، کمال مرجان کو عمومی امور، عبدالرئوف الشریف کو صحت،الھادی الماکنی کو ریاستی املاک و رئیل اسٹیٹ، سنیہ بالشیخ کو سپورٹس، مسز لیونسی کو پیشہ وارانہ تربیت، الشاھد ھشام بن احمد کو ٹرانسپورٹ، نورالدین السالمی کو آباد کاری اور رضوان عیارہ کو بیرون شہریوں کے امور کا وزیر مقرر کیا گیا۔درایں اثناء تیونسی ایوان صدر کی ترجمان سعیدہ قراش نے ایک بیان میں بتایا کہ صدر الباجی قاید السبسی وزیراعظم یوسف الشاھد کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی سے متفق نہیں ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ میں تبدیلی کے لیے صدر سے صلاح مشورہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :