سرگودھا میں توہین رسالت کیس میں آسیہ ملعونہ کی بریت پر احتجاج کرنے پر ایک اور مقدمہ درج

270 مظاہرین کے خلاف 341/147/149/188/16MPO ت پ مقدمہ درج کیا گیا ہے

منگل 6 نومبر 2018 13:38

سرگودھا میں توہین رسالت کیس میں آسیہ ملعونہ کی بریت پر احتجاج کرنے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) سرگودھا میں توہین رسالت کیس میں آسیہ ملعونہ کی بریت پر احتجاج کرنے پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں سابق ایم این اے ملک محمد اسلم کچھیلا سمیت 26نامزد 270 مظاہرین کو ملوث کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ملک محمد اسلم کچھیلا، مولانا محمد اکرم طوفانی ،جمال الدین فانی، قاری عبد الوحید، مفتی طاہر مسعود، مولانا نور محمد ہزاروی ، معاویہ جمال الدین،محمد ابوبکر جمیل ،محمد مبشر اقبال،میاں انعام،مفتی محمد افضل،حافظ محمد زکریا مدنی،رضوان،ریحان،حافظ ندیم،محمد اکرم،رانا جاوید،حافظ عفان وحید،خالد بن ولید،سلیم جنید،تاج دین،مولانا عبدالرشید،اصغر خان نیازی،ثناء اللہ ایوبی، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی عاصم اشتیاق سمیت 270 مظاہرین کے خلاف 341/147/149/188/16MPO ت پ مقدمہ درج کیا ہے جن پر الزام ہے کہ قینچی موڑ دھرنا دیا اور گاڑی مزدا کے ذریعے روڈ بلاک کیا اور مقررین نے حکومت اور عدلیہ کے خلاف تقاریر اور نا زیبا الفاظ استعمال کر کے عوام کو بغاوت پر اکسایا اور امن وامان میں خلل ڈالتے رہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سٹی روڈ احتجاج پر امن کمیٹی کے اراکین کے علاوہ علماء اور تاجران سمیت 250 افراد کے خلاف انہی الزامات اور دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا جبکہ بھلوال سٹی پولیس نے بھی وہاں کے مظاہرین خلاف بھی ایسا ہی ایک مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ان مقدمات کے خلاف تمام مکاتب فکر اور تاجروں نے ہم قوت ہو کر ڈٹ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامیہ کی اس پالیسی کو امن کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔